آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر کی ہماری درخواست پر امریکہ… ایرانی نائب صدر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا 

آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر کی ہماری درخواست پر امریکہ... ایرانی نائب صدر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا 


آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر کی ہماری درخواست پر امریکہ… ایرانی نائب صدر نے …

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ایرانی نائب صدر نے کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس سے لڑائی کےلئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے 5 ارب امریکی ڈالر قرض کی ایرانی درخواست کو امریکہ ویٹو نہیں کر سکتا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی نائب صدر برائے اقتصادی امور محمد نہاوندیان نے کہا کہ آئی ایم ایف میں کسی ملک کو ویٹو کرنے کا حق نہیں ہے۔نہاوندیان کے بیان کے حوالے سے کہا گیا کہ اپنے ممبران کی قرض کی درخواستوں کی منظوری کےلئے آئی ایم ایف کی پالیسی منصفانہ ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے ملک ایران کی قرض کی درخواست کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم عالمگیر بیماری کے پھیلاؤ کا سامنا کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ ایک دوسرے کو سمجھا جائے۔12 مارچ کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ ایران کے مرکزی بینک نے ملک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کےلئے آئی ایم ایف سے 5 ارب امریکی ڈالر قرض مانگا ہے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نےکہا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایران کو قرض دینے میں حالیہ امریکی رکاوٹ ”انسانیت کیخلاف جرائم” کے مترادف ہے۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے