آئی ایم ایف نے کورونا کے خلاف دیا پاکستان کا ساتھ۔، اہم پیکچ کا اعلان کردیا

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کیلئے1.386ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے


عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کیلئے1.386ارب ڈالر کی منظوری دے دی اور کہا اضافی قرض ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کیلئے دیا گیا، امداد سے بین الاقوامی ذخائر میں کمی کو سہارا ملے گا۔

کورونا کے خلاف جنگ میں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا، ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے بورڈ نے ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی، آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں اضافی قرض کی درخواست کی گئی تھی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اضافی قرض ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کیلئے دیا گیا ہے، فنڈزکی فراہمی ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی جارہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کورونا کے معاشی اثرات سامنے آئیں گے، آئی ایم ایف کی مدد سے بین الاقوامی ذخائر میں بہتری آئے گی اور عارضی اخراجات میں اضافے کیلئےبجٹ کو مالی اعانت فراہم ہوگی۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور معاشی سرگرمیوں کیلئے پاکستان نے مالی پیکج کا اعلان کیا، حکومت پاکستان معاشرتی حفاظت کے پروگرام کو مستحکم کررہی ہے اور پاکستانی حکام متاثرین کو فوری امداد فراہم کررہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی نئی فنانسنگ سہولت، دیگرکئی بروقت اقدامات کیے۔

آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر جیفری اوکاموٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ کوروناوائرس کا پاکستانی معیشت پر نمایاں اثر پڑا، موجودہ صورتحال پاکستان کی معاشی نشوونما متاثرکررہی ہے، کورونا کو روکنے کیلئے پاکستان نے تیزرفتاری سے اقدامات اٹھائے۔

خیال رہے پاکستان نے تین ہفتے پہلے اس اضافی قرض کی درخواست کی تھی، جس پر آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئندہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

 



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے