” آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر یہ کام کیا جارہاہے اور ۔۔“آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کر دیا

” آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر یہ کام کیا جارہاہے اور ۔۔“آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کر دیا


” آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر یہ کام کیا جارہاہے اور ۔۔“آئی ایس …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر کوئٹہ کیلئے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ طبی آلات کی ایمر جنسی سپلائی کوئٹہ کیلئے روانہ کر دی گئی ہے ، بلوچستان کے طبی عملے کیلئے ضروری سامان بھجوایا گیاہے ، تمام میڈیکل سازو سامان آرمی چیف کی ہدایت پر بھیجا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بلوچستان میں کورونا سے موثر طور پر لڑنے کے لیے ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں،حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کررہی ہے،مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں صبرو تحمل کے ساتھ رہنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 پر پہنچ گئی ہے ،54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 429 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 1900 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص کی جاچکی ہے جبکہ مزید ٹیسٹ بھی جاری ہیں ۔ سندھ میں 932 ، خیبر پختون خواہ میں 500 بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211 ، اسلام آباد میں 89 اور آزاد کشمیر میں 18 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے