آزاد کشمیر میں مسلم لیگ فنگشنل کی بنیاد رکھ دی گئی ، محبوب شاہ بخاری آرگنائزر مقرر،قیادت پر کرپشن اور لوٹ مار کا کوئی الزام نہیں :پیر زادہ ثاقب ،کنور قطب الدین

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ فنگشنل کی بنیاد رکھ دی گئی ، محبوب شاہ بخاری آرگنائزر مقرر،قیادت پر کرپشن اور لوٹ مار کا کوئی الزام نہیں :پیر زادہ ثاقب ،کنور قطب الدین


آزاد کشمیر میں مسلم لیگ فنگشنل کی بنیاد رکھ دی گئی ، محبوب شاہ بخاری آرگنائزر …

میر پور (نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے آزاد کشمیر میں تنظیم کی بنیاد رکھتے ہوئے معروف سیاسی و مذہبی راہنما سید محبوب شاہ بخاری کو آزاد کشمیر کا آرگنائزر مقرر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا کی ہدائت پر مسلم لیگ (ف) کے مرکزی راہنماءپیرزادہ ثاقب خورشید عالم اور سابق ممبر قومی اسمبلی کنور قطب الدین کی زیر صدارت میر پور میں پی ایم ایل ایف کا اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ فنگشنل کی تحصیل اور اضلاع کی سطح پر رکنیت و تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ اس موقع پر معروف سیاسی و مذہبی راہنما سید محبوب شاہ بخاری کو آزاد کشمیر کا آرگنائزر مقرر کر دیاگیا ۔اس سے قبل مسلم لیگ (ف) کے مرکزی راہنماءپیرزادہ ثاقب خورشید عالم اور سابق ممبر قومی اسمبلی کنور قطب الدین کا میر پور آمد پر بھر پور استقبال کیا گیا،سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ہزاروں افراد ریلی کی صورت میں قائدین کو لے کر مرکز پی ایم ایل ایف پہنچے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیرزادہ ثاقب خورشید عالم اور کنور قطب الدین نے کہا کہ مسلم لیگ فنگشنل ملکی تاریخ کی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت اور عہدے داروں پر کرپشن ،لوٹ مار اور بدعنوانی کا کوئی ایک بھی الزام کبھی نہیں لگا ۔انہوں نے کہا کہ” وطن یا کفن “کا نعرہ شہید پگاڑا نے لگایا تھا ،ہماری قیادت نے انگریزوں کے خلاف تاریخی جدو جہد کی جبکہ ہم انگریز کے ایجنٹوں کے خلاف کمر کس کر پیر صاحب پگاڑا کی قیادت میں میدان میں اترے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگاڑا کی خصوصی ہدائت پر آزاد کشمیر میں جماعت کو فعال اور متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کارکن اور عہدے دار پوری دلجمعی اور ملکی و قومی جذبے کے ساتھ عوامی ایشوز کے حل کے لئے جدوجہد کریں ،یہ ملک بنایا ہم نے تھا اس کو لٹیروں سے نجات بھی ہم ہی دلائیں گے ۔اس موقع پر مسلم لیگ فنگشنل گجرات ،سیالکوٹ اور گجرانوالہ کے صدور بھی موجود تھے ۔

مزید : میرپور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے