آسٹریلیا پہنچتے ہی ’قرنطینہ‘ ہو جانے والے وقار یونس اس وقت کہاں ہیں؟

آسٹریلیا پہنچتے ہی ’قرنطینہ‘ ہو جانے والے وقار یونس اس وقت کہاں ہیں؟


آسٹریلیا پہنچتے ہی ’قرنطینہ‘ ہو جانے والے وقار یونس اس وقت کہاں ہیں؟

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس ’سیلف آئیسولیشن‘ سے باہر آ گئے ہیں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر عوام سے گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے جہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو 14 روز کیلئے آئیسولیٹ کر دیا تھا۔ آئیسولیشن سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وقار یونس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں جس بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی آگاہ کیا تھا اور انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف برسرپیکار ڈاکٹرز کو ہیرو قرار دیا تھا۔

مزید : کھیل /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے