” آسٹریلیا کے کھلاڑی گراونڈ میں ویرات کوہلی کو کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ ۔۔“ آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ہنگامہ برپا کر دیا

” آسٹریلیا کے کھلاڑی گراونڈ میں ویرات کوہلی کو کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ ۔۔“ آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ہنگامہ برپا کر دیا


” آسٹریلیا کے کھلاڑی گراونڈ میں ویرات کوہلی کو کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ …

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا میں کھیلوں کے تمام مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل )کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلار ک نے کہا کہ جب آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف کھیلتی ہے تو آسٹریلوی کرکٹ میں معمول سے زیادہ نرمی آجاتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کھلاڑی آئی پی ایل کے ساتھ اپنے کنٹریکٹس کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی بھی گراونڈ میں وایرات کوہلی کو جملے کسنے یا پھر ان کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے سے ڈرتے ہیں ،ہر کوئی جانتا ہے کہ گیم کے حوالے سے بھارت کے پاس کتنا پیسہ ہے اور وہ کتنا طاقتور ہے ، بین الاقوامی سطح پر بھی اور مقامی سطح پر آئی پی ایل کے ذریعے ۔

ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا سمیت کرکٹ کی دنیا کے دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی میدان میں کوہلی کو کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ’ اپریل ‘ میں ان کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ انڈین پریمئر لیگ سا ل کے مہینے اپریل میں کھیلی جاتی ہے تاہم اس مرتبہ کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیاہے ۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب آسٹریلوی کھلاڑیوں نے انڈین پریمئر لیگ کے ساتھ بھاری رقوم پر مبنی معاہدے کر لیے ہیں ،فاسٹ باولر ” پیٹ کیومنز “ نے آئی پی ایل میں مہنگے ترین باولر ہونے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، انہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے 15.5 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا گیاہے ۔

ان کے علاوہ گلین میکس ویل کو آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے 10.75 کروڑ جبکہ ’ نتھن کلٹر نیل ‘ کو ممبئی انڈینز نے 8 کروڑ میں حاصل کیاہے ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے