آصفہ بھٹو زرداری نے بھی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی لیکن اس پر عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟ خبرآگئی

آصفہ بھٹو زرداری نے بھی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی لیکن اس پر عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟ خبرآگئی


آصفہ بھٹو زرداری نے بھی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی لیکن اس پر عدالت نے …

  

کراچی (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات نہ کرائے جانے پر ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کی یہ درخواست کو جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے موقع پر ہی سنا جائے گا۔آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام نے والد آصف زرداری سے ملاقات نہیں کرائی۔

یہ درخواست آصف زرداری کے ضمانت پر رہا ہونے سے قبل جوڈیشل ریمانڈ کے دوران دائر کی گئی تھی۔احتساب عدالت نے آصفہ بھٹو کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

علاقائیسندھکراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے