آن لائن کوچنگ کے بعد آن لائن فٹنس ٹیسٹ، قومی کرکٹرز کیلئے حیران کن پلان سامنے آ گیا

آن لائن کوچنگ کے بعد آن لائن فٹنس ٹیسٹ، قومی کرکٹرز کیلئے حیران کن پلان سامنے آ گیا


آن لائن کوچنگ کے بعد آن لائن فٹنس ٹیسٹ، قومی کرکٹرز کیلئے حیران کن پلان سامنے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور قومی کرکٹرز کیلئے آن لائن کوچنگ کا پلان دیا گیا اور اب ان کیلئے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا پلان بھی سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑیوں کیلئے یہ فٹنس پلان مرحلہ وار ترتیب دیا گیا ہے جس میں سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ رکھے گئے ہیں۔ 20 اپریل کو ہونے والے ٹیسٹ کے دوران گھروں میں محصور کھلاڑیوں کی فٹنس کو ویڈیو لنک کے ذریعے پرکھا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس طریقے سے کرکٹرز کی فٹنس جانچنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے تاکہ لڑکے متحرک رہیں اور اپنی فٹنس پر توجہ برقرار رکھ سکیں۔

ذرائع کے مطابق کوچزاور ٹرینرز کی جانب سے پہلے ہی سب کھلاڑیوں کو فٹنس پلان پہلے بجھوایا جاچکا ہے اور اب آن لائن ویڈیوز کے بارے میں طریقہ کار سے بھی جلد تمام کرکٹرز کو آگاہ کردیا جائے گا، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ٹیموں کے ٹرینرز سے رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے موجودہ حالات میں بہتری کے بعد باقاعدہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ اب جون میں لئے جائیں گے جس میں جم، یویو، ایک کلومیٹر رننگ سمیت تمام ضروری امورز کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پہلے ہی تمام کرکٹرز کو ہدایت کرچکے ہیں کہ اپنی فٹنس کے معاملے میں تساہل نہ برتیں۔ ان حالات میں بھی ہرممکن طریقے سے اپنی فٹنس پر فوکس رکھیں تاکہ جیسے ہی صورت حال بہتر ہو اور کرکٹ سرگرمیاں بحال ہو، سب لڑکے میدان میں اترنے کیلئے تیار ہوں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے