آن لائن گیم کھیلتے ہوئے نئی محبت، خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی

آن لائن گیم کھیلتے ہوئے نئی محبت، خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی


آن لائن گیم کھیلتے ہوئے نئی محبت، خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن گیم کھیلتے ہوئے ایک برطانوی خاتون کو امریکی شہری سے محبت ہو گئی اور اس نے اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس سے شادی کر لی۔ دی مرر کے مطابق اس 41سالہ خاتون کا نام کیلی سیکسٹن ہے، جس کی آن لائن گیم کھیلتے ہوئے امریکی شہری نک وون ایسٹن سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ایک روز کیلی نے اپنے شوہر سے کہا کہ اسے طلاق چاہیے کیونکہ وہ کسی اور مرد سے محبت کرنے لگی ہے اوراس کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیلی نے 9سالہ شادی ختم کرتے ہوئے اپنے شوہر سے طلاق لی اور امریکہ کے شہر وسکانسن منتقل ہو گئی جہاں اس نے 30سالہ نک کے ساتھ شادی کر لی۔ اس شادی کے بعد چار بچوں کی ماں کیلی کا کہنا تھا کہ ”میری کہانی مجھے پریوں کی کہانی جیسی لگتی ہے۔ میں ایک شادی شدہ عورت تھی اور میرے چار بچے تھے۔ پھر مجھے 4ہزار میل دور رہنے والے ایک شخص سے محبت ہوئی اور میں اس کے لیے سب کچھ چھوڑ کر چلی آئی۔ جب میں نے نک کو پہلی بار دیکھا تھا تو مجھے لگا جیسے میری روح کو اس کا ساتھی مل گیا ہے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے