آپ نے کٹ کیوں نہیں پہنی ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان کے سوال پر جناح ہسپتال کی خاتون ورکر نے لاجواب کردیا

آپ نے کٹ کیوں نہیں پہنی ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان کے سوال پر جناح ہسپتال کی خاتون ورکر نے لاجواب کردیا


آپ نے کٹ کیوں نہیں پہنی ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان کے سوال پر جناح ہسپتال کی …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جناح ہسپتال لاہور کے دورے کے دوران خاتون ورکر کے سیفٹی کٹ نہ پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کٹ کیوں نہیں پہنی ہوئی؟،اس پر خاتون ورکرنے کہاکہ مجھے نہیں دیا گیا اور کہاگیا کہ میڈم کیلئے ہے،جبکہ ڈیوٹی ڈاکٹر نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ قرنطینہ وارڈ میں صرف آپ ہی جائیں گی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جناح ہسپتال لاہورکا دورہ کیا،فردوس عاشق اعوان نے اپ گریڈ کی گئی بائیو سیفٹی لیب تھری کا دورہ کیا،فردوس عاشق اعوان کوکوروناوائرس کے ٹیسٹ اورعلاج سے متعلق بریفنگ دی گئی،معاون خصوصی نے آئیسولیشن وارڈمیں زیرعلاج 18 مریضوں کی دیکھ بھال کابھی جائزہ لیا۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاعشق اعوان نے وارڈ کے باہر ایک خاتون کی سیفٹی کٹ نہ پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ آپ نے کٹ کیوں نہیں پہنی ہوئی،؟

خاتون ورکر نے معاون خصوصی کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے نہیں دیا گیا اور کہا گیا کہ میڈم کے لیے ہے جبکہ ڈیوٹی ڈاکٹر نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ قرنطینہ وارڈ میں صرف آپ ہی جائیں گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے