آپ گھر بیٹھے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کس طرح بناسکتے ہیں؟ آسان طریقہ جانئے

آپ گھر بیٹھے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کس طرح بناسکتے ہیں؟ آسان طریقہ جانئے


آپ گھر بیٹھے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کس طرح بناسکتے ہیں؟ آسان …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاﺅ کے گھریلو ماسک اگرچہ این 95ماسک سے کہیں کم حفاظت کرتے ہیں لیکن ایسے میں جب وائرس پھیلنے کے بعد سے ماسک کی قلت ہو چکی ہے، گھریلو ماسک کے سوا چارہ بھی نہیں رہا۔چنانچہ ماہرین نے گھر میں ٹی شرٹ یا ویکیوم کلینر بیگ سے فیس ماسک گھر پر ہی تیار کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے ۔

میل آن لائن کے مطابق اگر آپ ٹی شرٹ سے فیس ماسک بنانا چاہتے ہیں تو کوئی پرانی ٹی شرٹ لیں اور اس کے درمیان میں سے قینچی کے ساتھ ایک ٹکڑا کاٹیں، جس کی لمبائی 16انچ اور چوڑائی 4انچ ہوں۔ اب اس ٹکڑے کو لمبائی کے رخ درمیان سے فولڈ کرکے دونوں اطراف قینچی سے برابر کٹ لگائیں۔ چاروں کونوں پر موجود کٹس کو چھوڑ کر درمیان کے تمام کٹس کی اوپر اور نیچے کی تہوں کو آپس میں گرہیں لگا دیں۔ دوبارہ شرٹ کو لیں اور اس سے دو لمبی کترنیں کاٹیں۔ ان کترنوں کا ایک ایک سرا چاروں کونوں پر چھوڑے گئے کٹس کے ساتھ باندھیں۔بغیر کوئی سلائی کیے آپ کا فیس ماسک تیار ہے۔ ان کترنوں کو کانوں کے پیچھے سے چڑھا کر فیس ماسک پہن لیں جیسے میڈیکل ماسک پہنتے ہیں۔

اسی طرح آپ ویکیوم کلینر بیگ سے بھی ماسک بنا سکتے ہیں جس کا طریقہ آپ خبر میں شامل تصویر سے دیکھ سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے