اب تک کورونا وائرس سے کتنے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے متاثر ہوئے؟ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی

اب تک کورونا وائرس سے کتنے  ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے متاثر ہوئے؟ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی


وفاقی صحت حکام نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے ارکان کی تعداد بتا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرایع صحت حکام نے کہا ہے کہ 170 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، ان میں 90 ڈاکٹرز اور 60 پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔

ذرایع وفاقی صحت حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں 2 ڈاکٹرز اور ایک نرس جاں بحق ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افراد متاثر ہوئے ہیں، طبی عملے کے مزید 200 ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج بعد میں آئیں گے۔
سندھ میں سب سے زیادہ 45 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثر ہوئے ہیں، پنجاب میں 44، خیبر پختون خوا میں 39، گلگت میں 2 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثر ہوئے، آزاد کشمیر میں 4، اسلام آباد میں 15 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں 20 طبی و نیم طبی عملہ متاثر ہوا، ان میں 15 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے ایک کا تعلق پنجاب اور ایک کا گلگت سے ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے 5 ہزار 125 مریض زیر علاج ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 497 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 25 ہو گئی ہے۔ جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 نئی اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 135 تک جا پہنچی ہے۔

 



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے