اب کمزور نظر والوں کو چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی آنکھوں میں قطرے ڈال کر کام چل جائے گا سائنس کی دنیا سے بڑی خبر آ گئی

اب کمزور نظر والوں کو چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی آنکھوں میں قطرے ڈال کر کام چل جائے گا سائنس کی دنیا سے بڑی خبر آ گئی


اب کمزور نظر والوں کو چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، آنکھوں میں قطرے ڈال کر …

کیپشن:    سورس:   creative common licenses

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کمزور نظر والے لوگوں کے لیے سائنس کی دنیا سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ اب انہیں چشمہ پہننے کی ضرورت نہیں ہو گی اور صرف آنکھوں میں قطرے ڈالنے سے ہی کام چل جایا کرے گا۔میل آن لائن کے مطابق امریکہ میں سائنسدان کئی ’آئی ڈراپ پراڈکٹس‘ پر کلینیکل ٹرائیلز کر رہے ہیں جو کامیاب ہو گئے تو یہ آئی ڈراپ ہی آنکھوں میں ڈالنے کے بعد لوگ بغیر چشمے کے لکھ پڑھ سکیں گے اور فون وغیرہ استعمال کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ آئی ڈراپ کمزور نظر کے لوگوں کو روزانہ اپنی آنکھوں میں ڈالنے ہوں گے اور ان کا اثر 12گھنٹے تک برقرار رہے گا۔ ان 12گھنٹوں کے دوران ان لوگوں کو نظر کے چشمے کی قطعاً ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔ ان ٹرائیلز میں سائنسدانوں کو کافی حد تک کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مصر کی جامعہ الازہر کے سائنسدان بھی اسی طرح کا کامیاب تجربہ کر چکے ہیں۔ جامعہ الازہر کے ماہرین نے گزشتہ دنوں 57لوگوں پر یہ ٹرائیلز کیے گئے جن کی نظر قطرے ڈالنے سے نمایاں طور پر بہتر ہو گئی اور ان قطروں کا اثر12گھنٹے تک باقی رہا۔ اس کے بعد ان لوگوں کو الفاظ دوبارہ دھندلے نظر آنے لگے۔

مزید :

تعلیم و صحت



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے