” اب کورونا کا کوئی مریض قرنطینہ سے کوئی فرار ہوا تو۔۔۔”

" اب کورونا کا کوئی مریض قرنطینہ سے کوئی فرار ہوا تو۔۔۔"


” اب کورونا کا کوئی مریض قرنطینہ سے کوئی فرار ہوا تو۔۔۔” پولیس اہلکاروں کیلئے …

  

لاہور (ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے اعلان کیا ہے کہ اگر قرنطینہ سینٹرز سے بغیر ٹیسٹ کوئی شخص فرار ہوا تو ڈی پی اور سی پی اوز کو فارغ کر دیا جائے گا۔آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سخت کارروائی کیلئے سفارشات سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی جائیں گی۔ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آر پی اوز اور آئی جی پنجاب کو بھجوائیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے سدباب کے لئے پنجاب حکومت نے قومی رابطہ کمیٹی کو لاک ڈائون میں ایک ہفتہ مزید توسیع کی سفارش کی ہے۔ حتمی اقدام کا اعلان وفاقی حکومت کی مشاورت اور منظوری سے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت مزید ایک ہفتے کے لئے سلیکٹو لاک ڈائون کی خواہشمند ہے۔ صوبے میں جزوی لاک ڈائون کی مدت 14 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے