احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے اب تک کتنے خاندانوں نے استفادہ کیا؟ ثانیہ نشتر کا بڑا بیان سامنے آ گیا

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر


غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام سے اب تک سترہ لاکھ چوہتر ہزار سے زائد خاندانوں سے استفادہ کیا ہے۔

اتوار کے روز اسلا م آباد میں احساس کال سینٹر میں ایک میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک بائیس ارب چھیالیس کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ بارہ ہزار روپے فی خاندان امدادی رقم کے حصول کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171پر ایس ایم ایس کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق یا غیر مستحق کے بارے میں اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو جائیگی مستحق افراد کو دس دن میں اپنے کیش پوائنٹ پر رقم کی وصولی سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ کیش پروگرام صرف ان دیہاڑی دار افراد کیلئے ہے جو لاک ڈائون کی وجہ سے اپنے کام پر نہیں جاسکتے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک بھر میں سترہ ہزار کیش پوائنٹس میں سے پچاس فیصد فعال ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ اس نقد رقم سے کٹوتی کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخواستوں کے تعین کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ برقرار رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے لوگ صرف ایس ایم ایس موصول ہونے کی صورت میں ہی اپنے کیش پوائنٹ پر جائیں۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے