احساس پروگرام سینٹر پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس کی وردیاں بھی پھاڑ دیں

mobile logo


احساس پروگرام سینٹر پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس کی وردیاں بھی پھاڑ دیں

جامشورو (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے سیہون شریف میں احساس پروگرام کے سینٹر پر مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا اور وردیاں پھاڑ دیں۔تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے علاقے مانجھند میں قائم احساس پروگرام کے سینٹر پر مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا .مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور ان کی وردیاں پھاڑ دیں۔

پولیس کا کہناہے کہ واقع غیر متعلقہ افراد کو سینٹر میں اندر جانے سے روکنے پر پیش آیا، کچھ لوگ سینٹر میں اندر گھس کر اپنی خواتین کو پہلے پیسے لیکر دینا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق سینٹر میں اندر جانے سے روکنے پر پولیس پر تشدد کیا، دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، احساس پروگرام سینٹر پر خواتین کو رقم دینے کا سلسلہ بھی بند کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائیسندھجامشورو



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے