احساس کفالت پروگرام میں خواتین کو

احساس کفالت پروگرام میں خواتین کو


احساس کفالت پروگرام میں خواتین کو ” چونا ” لگانے والا گرفتار،ملزم کون تھا اور …

احساس کفالت پروگرام میں خواتین کو

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان لائن ) احساس کفالت پروگرام میں خاتون کو ملنے والی رقم سے پیسے خرد برد کرنے والے ملزم گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جھنگ بازار کے علاقہ میں احساس کفالت سنٹر کے دورہ کے موقع پر ایک خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوشکایت کی کہ ریٹیلر نے بارہ کی بجائے گیارہ ہزار روپے ادا کئے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر انکوائری کرکے رقم کی خرد برد پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید اختر کے خلاف تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کرادیا۔انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کی مالی امداد میں ہیرا پھیری کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے منفی فعل میں ملوث عناصر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے لہذاشفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے