اداکارہ نادیہ جمیل کے آپریشن کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی

کینسر میں مبتلا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل


کینسر میں مبتلا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل کی کامیاب سرجری کی گئی۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور اب وہ زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے جب کہ انہوں نے تمام خواتین پر سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’20 کو پتا چلے گا کہ کینسر کتنا پھیل چکا ہے، تب سے مزید علاج شروع ہوگا‘۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر سے لڑنے والے تمام مریضوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے دعا کریں کہ میں مثبت رہوں اور جو بھی اللہ کو منظور ہو اس پر قائم رہوں‘۔

اداکارہ کی کامیاب سرجری کا سن کر ان کے چاہنے والوں نے انہیں جلد صحت یاب ہونے کی دعائیں بھی دیں۔



install suchtv android app on google app store



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے