اسدقیصرکابجٹ پیش کرنے سے متعلق پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت کافیصلہ

اسدقیصرکابجٹ پیش کرنے سے متعلق پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت کافیصلہ


اسدقیصرکابجٹ پیش کرنے سے متعلق پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت کافیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے بجٹ2020-21پیش کرنے سے متعلق پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت کافیصلہ کیا ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ کوروناکے خدشات کے پیش نظربجٹ سے متعلق سیاسی پارٹیزکواعتمادمیں لیناضروری ہے،عوام کوریلیف دینااوربجٹ کوبروقت پیش کرنا پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے،عالمی وباکی وجہ سے عوام کو بے پناہ مالی مشکلات کا سامنا ہے،پارلیمنٹ اورعوام کومل کر ملک کومعاشی بحران سے نکالنا ہو گا۔

اسد قیصر نے کہاہے کہ بجٹ بروقت پیش کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت کی جائیگی،کوشش ہے کہ پارلیمان میں عوامی اہمیت کے حامل تمام امور پر کام جاری رہے،کمیٹیوں کے اجلاس کو وڈیو سے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پوری دنیاکو اس وقت کورونا وائرس نے جکڑا ہوا ہے، ہم سب کومل کر قومی یکجہتی کابھرپور مظاہرہ کرنےکی ضرورت ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے اپنی پارلیمانی ذمے داریوں کونبھاناہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے