اسرائیلی سائنسدانوں نے بغیر آکسیجن کے زندہ رہنے والا جانور دریافت کرلیا

اسرائیلی سائنسدانوں نے بغیر آکسیجن کے زندہ رہنے والا جانور دریافت کرلیا


اسرائیلی سائنسدانوں نے بغیر آکسیجن کے زندہ رہنے والا جانور دریافت کرلیا

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران بغیر آکسیجن کے زندہ رہنے والا جانور دریافت کرلیا، حالیہ ناقابل یقین دریافت کے بعد سائنسدانوں کے جانوروں کے بارے میں نظریات مشکوک ہوگئے ہیں۔

تل ابیب یونیورسٹی کے شعبہ لائف سائنسز اینڈ نیچرل ہسٹری کی جانب سے کی گئی تحقیق پی این اے ایس میں شائع ہوئی ہے ۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے بغیر آکسیجن کے زندہ رہنے والے جانور کا پتا لگایا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے سے جانور کا نام ہینی گویا سالمنی کولا ہے جو 10 سے بھی کم سیلز پر مشتمل ہے اور یہ سامن فش (رواس مچھلی یا خام مچھلی) کے مسلز میں پایا جاتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈوروتھی ہچسن کا کہنا ہے کہ ارتقاءکے عمل سے گزرتے ہوئے اس جانور نے آکسیجن کا استعمال ترک کردیا، یہی معاملہ دوسرے جانداروں میں بھی ہوسکتا ہے، بالخصوص ایسے جانداروں میں جو ان ایروبک (آکسیجن کے بغیر) ماحول میں رہتے ہوں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے