اسرائیل میں بھی کورونا کی تباہ کاریاں، اتنی جانیں لے لیں کہ کئی لوگوں کو یقین نہ آئے

اسرائیل میں بھی کورونا کی تباہ کاریاں، اتنی جانیں لے لیں کہ کئی لوگوں کو یقین نہ آئے


اسرائیل میں بھی کورونا کی تباہ کاریاں، اتنی جانیں لے لیں کہ کئی لوگوں کو یقین …

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری دنیا کی طرح اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں اب تک کورونا کی وبا 60 زندگیوں کے چراغ گل کرچکی ہے۔

ورلڈ او میٹرز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کورونا وائرس کے 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔ منگل کے روز اسرائیل میں کورونا وائرس کے 102 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 6 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں اب تک 1 لاکھ 9 ہزار 724 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، کورونا وائرس کے 683 مریض ایسے ہیں جو ریکور ہوچکے ہیں جبکہ 153 مریض تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے