اسلام آبادہائیکورٹ ،چیئرمین کے پی ٹی کو عہدے سے ہٹانے کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع واپس لینے کی استدعا مسترد

اسلام آبادہائیکورٹ ،چیئرمین کے پی ٹی کو عہدے سے ہٹانے کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع واپس لینے کی استدعا مسترد


اسلام آبادہائیکورٹ ،چیئرمین کے پی ٹی کو عہدے سے ہٹانے کے حکومتی فیصلے پر حکم …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر کو عہدے سے ہٹانے کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع واپس لینے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین کے پی آئی جمیل اختر کو عہدے سے ہٹانے کے حکومتی فیصلے کیخلاف حکم امتناع واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیاکہ کیا وفاقی کابینہ نے چیئرمین کراچی پورٹ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی؟،وفاقی کابینہ سے منظوری کی رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش کردی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھرکی حکومتی فیصلے پرحکم امتناع واپس لینے کی استدعا مستردکردی،عدالت نے وفاقی حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کیلئے 9 اپریل تک مہلت دے دی اورچیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر کو عہدے سے ہٹانے کے حکومتی فیصلے کیخلاف حکم امتناع برقراررکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے