اسلام آباد میں لاک ڈائون کے دوران ”چیتے“ کا سڑکوں پر مٹر گشت، تصویر وائرل ہوگئی

اسلام آباد میں لاک ڈائون کے دوران ”چیتے“ کا سڑکوں پر مٹر گشت، تصویر وائرل ہوگئی


اسلام آباد میں لاک ڈائون کے دوران ”چیتے“ کا سڑکوں پر مٹر گشت، تصویر وائرل …

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کو پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون کیا گیا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہیں لیکن مارگلا کی پہاڑیوں سے ’چیتا‘ سڑکوں پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاک ڈائون کے دوران چیتے کے سڑکوں پر مٹر گشت کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفناک چیتا سڑکوں پر دندناتا پھر رہا ہے جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔واضح رہے کہ مارگلا پہاڑیوں کے نیشنل پارک میں ممکنہ طور پر تین چیتوں کا خاندان موجود ہے جنہوں نے کرونا لاک ڈائون کے دوران سنسان سڑک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ادھر کا رخ کرلیا۔نیشنل پارک انتظامیہ کی جانب سے چیتے کی سڑک پر موجودگی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے پارک انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک جانور کو پنجرے میں قید کریں تاکہ شہریوں کی زندگی محفوظ ہوسکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے شہر گجرات کے سیکریٹریٹ انکلیو میں رات گئے چیتا داخل ہوا جس کی ویڈیو حساس علاقے میں لگائے جانے والے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگئی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے