اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت


اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگئی۔ پمز ہسپتال میں 24 دن تک وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہنے والی مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔ خاتون 12مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچی تھیں۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اسلام آباد سے بھی ایک ہلاکت شامل ہوگئی ہے۔ پمزہسپتال کے حکام کے مطابق خاتون کے پھیپھڑوںپر کورونا وائرس کا گہرا اثر ہوا تھا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں سب سے پہلے اسی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان کے شوہر اور ایک رشتہ دار میں بھی کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جو علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے۔انتالیس سالہ مریضہ برطانیہ سے وطن واپس آنے کے اگلے ہی روزہسپتال میں داخل ہو گئی تھیں اور 24 روز بعد جان کی بازی ہار گئیں۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے