اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے 7سنگل اور 3ڈویژن بینچزمقدمات کی سماعت کریں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے 7سنگل اور 3ڈویژن بینچزمقدمات کی سماعت کریں گے


اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے 7سنگل اور 3ڈویژن بینچزمقدمات کی سماعت …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے 7سنگل اور 3ڈویژن بینچزمقدمات کی سماعت کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا،جاری سرکلر میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے 7سنگل اور 3ڈویڑن بینچزدستیاب ہوں گے،تمام بینچزکی موجودگی کے باوجود صرف اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہو گی۔

سرکلر میں کہاگیا ہے کہ ہائیکورٹ،ڈسٹرکٹ کورٹ،سپیشل کورٹس میں تاحکم ثانی ارجنٹ،ضمانت کیسزکی سماعت ہو گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں کو تاحکم ثانی 17 مارچ کے حکم پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے ،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں سول مقدمات کی سماعت تاحکم ثانی نہیں ہو گی،کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے پالیسی پر نظرثانی تک فیصلہ قابل عمل ہو گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے