اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولز ایسوسی ایشن کی حکومتی فیصلے کےخلاف درخواست نمٹا دی،کیس پیرا کو ارسال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولز ایسوسی ایشن کی حکومتی فیصلے کےخلاف درخواست نمٹا دی،کیس پیرا کو ارسال


اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولز ایسوسی ایشن کی حکومتی فیصلے کےخلاف درخواست …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولز ایسوسی ایشن کی حکومتی فیصلے کےخلاف درخواست نمٹا دی اورفیسوں میں کمی کے خلاف کیس پیرا کو بھجوادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کےخلاف درخواست پرتحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ پیرا نجی سکولوں کا موقف سننے کے بعد اپریل ، مئی کی فیس کٹوتی سے متعلق فیصلہ کرے، وکیل پرائیویٹ سکولز نے کہا کہ درخواست اگر پیرا کو فیصلے کے لیے بھیج دیں تو ہم مطمئن ہیں،رجسٹرار آفس نجی سکولز کی رٹ پٹیشن کی کاپی لف دستاویزات کے ساتھ پیرا کو بھیجے۔

فیصلے میں مزید کہاہے کہ پیرا رٹ پٹیشن کو نجی سکولز کی درخواست کے طور پر لےکر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،پیرا معاملے کو دیکھے اورسٹیک ہولڈرز کو سن کر حتمی فیصلہ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹدو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے