اسمبلی سےبھاگنےوالےعمران خان کو قوم ملک سےبھاگنےنہیں دے گی پیپلز پارٹی آستینیں چڑھا کر وزیر اعظم کے پیچھے پڑ گئی

اسمبلی سےبھاگنےوالےعمران خان کو قوم ملک سےبھاگنےنہیں دے گی پیپلز پارٹی آستینیں چڑھا کر وزیر اعظم کے پیچھے پڑ گئی


اسمبلی سےبھاگنےوالےعمران خان کو قوم ملک سےبھاگنےنہیں دے گی، پیپلز پارٹی …

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنماسید نیئرحسین بخاری نےکہاہےکہ18اکتوبر سفاکانہ کو ذہنیت کاجمہوری سوچ پرحملہ تھا،شہدائےسانحہ کارساز قومی و جمہوری ہیروز ہیں،اسمبلی سےبھاگنےوالےعمران خان کوقوم ملک سےبھاگنےنہیں دے گی،  کراچی کی عوامی عدالت بھی عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نےکہا کہ جیالے شہدا سانحہ کارساز  کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ 18اکتوبر سفاکانہ ذہنیت کا  جمہوری سوچ پر حملہ تھا،شہید جمہوریت کی قیادت میں جمہوری سیاسی عوامی تحریک جمہوریت دشمنوں کے خلاف عملی جدوجہد تھی،سانحہ کارساز کے 177 شہدا 750 زخمی ہونے والے عظیم  جیالے ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں، شمع جمہوریت کے پروانے سالار جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید پر قربان ہوئے۔

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ قومی جمہوری قیادت 18اکتوبر جلسہ کراچی میں جیالے  شہدا کارساز کو خراج عقیدت پیش کرے گی، کراچی کی عوامی عدالت بھی عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دے گی نیر بخاری نے کہا کہ عوام الناس اسمبلی سے بھاگنے والے عمران خان کو  ملک  سے بھاگنے نہیں دینگے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہدا کی وارث اور امین جماعت ہے عوام دشمنی اور جمہوریت کے خلاف ہر اقدام کی مزاحمت پی پی پی کا شیوہ ہے بے نظیر  بھٹو شہید اور شہدا جمہوریت  تاریخ کا روشن اور انمٹ باب رینگے انہوں نے کہا کہ آمریت اور مطلق العنانیت کی سوچ کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی  شہدائے سانحہ کارساز قومی و جمہوری ہیروز ہیں۔نیر بخاری نے کہا کہ پی پی پی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے ناتواں شجر کی آبیاری اپنے خون جگر سے کی ہے  پی پی پی کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے کہ جمہوریت کی روشنی پھیلتی جا رہی ہے  اور آمریت کی سیاہی مٹ رہی ہے، جمہوری تسلسل  شہدا  جمہوریت اورسیاسی غازیوں کی میراث ہے۔

مزید :

علاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے