”اس باﺅلر کو کھیلنا سب سے مشکل لگا کیونکہ۔۔۔“ بین ڈنک نے ایسے پاکستانی کا نام لے لیا کہ وقار یونس کو بھی یقین نہ آئے

”اس باﺅلر کو کھیلنا سب سے مشکل لگا کیونکہ۔۔۔“ بین ڈنک نے ایسے پاکستانی کا نام لے لیا کہ وقار یونس کو بھی یقین نہ آئے


”اس باﺅلر کو کھیلنا سب سے مشکل لگا کیونکہ۔۔۔“ بین ڈنک نے ایسے پاکستانی کا …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک نے وہاب ریاض کو رواں سیزن میں مشکل ترین باﺅلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ناقابل یقین باﺅلر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین ڈنک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ”میں جانتا ہوں وہاب ریاض عمر رسیدہ ہو رہے ہیں لیکن ان کی رفتار میں ذرا بھی کمی نہیں آئی۔ ان کے پاس بہت سارے ٹرکس ہیں اور ہمیشہ یہ لگتا ہے کہ وہ ایک قدم آگے ہیں، لہٰذا میرے خیال سے وہ کرکٹ کے لیجنڈ ہیں اور مجھے ان کیخلاف کھیلنا اس لئے اچھا لگتا ہے کہ مجھے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔“

اس موقع پر بین ڈنک نے لاہور قلندرز ہی کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ میں وہ بہترین باﺅلر کا اعزاز بڑی آسانی سے اپنے نام کر سکتے ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے