افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال اور بھارت کی چاپلوسی سے گریز کرے : وفاقی وزیر مذہبی امور

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال اور بھارت کی چاپلوسی سے گریز کرے : وفاقی وزیر مذہبی امور


افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال اور بھارت کی چاپلوسی سے گریز …

لنڈی کو تل(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرے اور ہمارے دشمن ملک بھا رت کی چاپلوسی سے گریز کرے ،پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے،دونوں ممالک کے درمیان قریبی رشتے ہیں اس لئے دونوں ممالک آپس میں بہتر تعلقات قائم کریں تاکہ ترقی و خوشحالی کا نیا دور شرو ع ہو جائے۔

لنڈ ی کوتل جرگہ ہال میں پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ صحافت کو ریاست کی چوتھا ستون کہا جاتا ہے،صحافیوں کی مشکلات حل اور ملکر علاقے کے مسائل اجاگر کرینگے، این ایف سی ایوارڈ میں قبائلی عوام کو 3فیصد رقم دینے پر وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے،طلباء کے سکالرشپ، مریضوں کے علاج اور دیگر اخراجات کے لئے 1ارب 50کروڑ روپے قبائلی عوام کو دینے کے لئے وزیر اعظم نے فوری ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ قبائلی عوام کے مشکلات میں کمی آجائے۔ انہوں نے کہا افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرے، پاکستان اور افغانستان دونوں ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستان نے ہمیشہ مشکل حالات میں افغانستان کے عوام کی خدمت کی ہے۔ 

مزید : قومی /علاقائی /FATA



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے