اقرا عزیز کو شادی کے بعد پہلی عیدی مل گئی، ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کی

اقرا عزیز کو شادی کے بعد پہلی عیدی مل گئی، ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کی


گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے رشتے میں بندھنے والی اقرا عزیز کو شادی کے بعد پہلی عید پر والدہ سے عیدی مل گئی ہے۔

معروف اداکارہ کی والدہ بیٹی کے لیے عیدی لے کر ان کے گھر پہنچیں تو کچن میں کام کرتی اقرا عزیز اپنی والدہ کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

اقرا نے اپنی پہلی عیدی لینے کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شئیر کی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہر دلعزیز جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کرتے ہیں جس سے ان کے مداح ان پر پیار نچھاور کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر یاسر حسین کے لیے بنائے سالن کی تصویر لگائی اور ساتھ ہی لکھا ہے ’کوئی کھانا چاہے گا؟‘
قبل ازیں اداکارہ کے شوہر یاسر حسین نے اقرا کے لیے ان کی پسندیدہ ڈش پلاؤ بنایا تھا جسے اقرا نے پیار کے پلاؤ کا نام دیا تھا۔

اقرا نے ’پلاؤ‘ بنانے پر اپنے شوہر کو بہترین باورچی قرار دیا تھا۔

 



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے