الخدمت ہسپتال تھرپارکرمیں جدید آلات کی تنصیب کے ساتھ آئسولیشن وارڈ قائم

الخدمت ہسپتال تھرپارکرمیں جدید آلات کی تنصیب کے ساتھ آئسولیشن وارڈ قائم


الخدمت ہسپتال تھرپارکرمیں جدید آلات کی تنصیب کے ساتھ آئسولیشن وارڈ قائم

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) الخدمت ہسپتال تھرپارکرمیں جدید آلات کی تنصیب کے ساتھ آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کےرکن سندھ اسمبلی رانا ہمیرسنگھ سوڈھانے میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئےکہاہےکہ اس بات کو تسلیم کرناہوگا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اورسندھ حکومت کےبروقت ٹھوس عملی اقدامات سےسندھ میں کرونا وائرس کی وبا کم تعداد میں پھیلی ہے تو وہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے فوری اقدامات کا نتیجہ ہے جس کے اہم اقدامات نے خصوصاً سندھ صوبے میں موثرلاک ڈاؤن نے کوروناوائرس کوقابوپانےمیں موثر کردار اداکیا۔

سندھ حکومت نے نہ صرف پورے سندھ کو بھرپور بلکہ پورے پاکستان کو اس وبا سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رانا ہمیرسنگھ سوڈھا نےکہا کہ جہاں دنیا بھر کو کرونا وائرس نے تیزی سے اپنی گرفت میں گرفت میں لیا تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ وبا اگر پاکستان میں آگئی تو نہ جانے کتنی جانے نگل سکتا ہے اور کتنے ہی افراد کو یہ متاثر کرسکتا ہے لیکن صوبہ سندھ کی پہل اور فوری اقدامات نے نہ صرف سندھ کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوا ہے بلکہ پورے پاکستان کے لیے بھی یہ لاک ڈاؤن مثل راہ ثابت ہوا ہے۔ 

پی پی ایم پی اے رانا ہمیںر سنگھ سوڈھانےکہاسندھ حکومت نےکوروناوائرس سے نمٹنےکےلیے بروقت ٹھوس منصوبہ بندی کی راناہمیرسنگھ سوڈھا نے پی پی ایم این اے مہیش کمار ملانی اور جماعت اسلامی کے ایم پی اے عبدالرشید سے ملکر مٹھی میں قائم الخدمت فاؤنڈیشن کی ہسپتال میں آئسولیشن وارڈقائم کردیاگیا۔ الخدمت ہسپتال تھرپارکرمیں کوروناوائرس کی ایمرجنسی کی ممکنہ صورتحال سےنمٹنےکےلیےاسپیشل کیئریونٹ قائم کردیاگیاہےاس آئسولیشن وارڈمیں وینٹیلیٹر سمیت جدید آلات فراہم کیےگئےہیں ۔ راناہمیرسنگھ سوڈھانے کہا جماعت اسلامی تھرپارکر غریب تھری باشندوں کےلیے بہت اچھے فلاحی رفاعی کام کررہی ہے۔

راناہمیرسنگھ نے مزیدکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کرکے کورونا وائرس کے خلاف موثر کام کیا جس کی وجہ سے پورے صوبے میں اس مہلک وبا کے کم سے کم مریض سامنے آئے جس پر انکو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ انہوں مزید کہا کہ میں وِزیراعلیٰ سندھ سے گذارش کروں گا کہ جن علاقوں میں اس وبا کا اثر نہیں ان علاقوں میں لاک ڈائون کو کم کیاجائے تاکہ روزانہ اجرت کرنےوالےافراد اپنے بچوں کیلئےروزگار کا اہتمام کرسکے رانا ھمیر سنگھ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر حکومتی احکامات پر عمل کرتےہوئے ضلع عمرکوٹ اور تھرپارکر کی عوام اپنے گھروں تک محدود رہیں اور ضلع انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کیا جسکی وجہ سے ان دونوں اضلاع میں ابھی ایک بھی کورونامتاثر کیس سامنے نہ آ سکاہے ، اس لیے وزیراعلیٰ سندھ ان دونوں اضلاع میں لاک ڈائون کو ختم کرنے کی تجویز پر غور کریں اور یہاں کی عوام کو اجازت دیں تاکہ یہ اپنے روزگاراور کاروبار کرسکیں خاص طور پر تھرپارکر ضلع میں پہلے ہی غربت بےروزگاری بھوک افلاس بہت ہے اس موقع پر تھرپارکرسےرکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمہیش کمارملانی اورالخدمت سندھ کےفوکل پرسن اور رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید امیر جماعت اسلامی تھرپارکر میر محمد بلیدی ہاسپٹل ایڈمنسٹریٹر سبحان سمیجو بھی موجود تھے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے