’امریکہ نے وقت ضائع کیا اور آئندہ چھ ہفتوں میں کیسز۔ ۔۔ ‘ پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے پریشان کن انکشاف کردیا

’امریکہ نے وقت ضائع کیا اور آئندہ چھ ہفتوں میں کیسز۔ ۔۔ ‘ پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے پریشان کن انکشاف کردیا


’امریکہ نے وقت ضائع کیا اور آئندہ چھ ہفتوں میں کیسز۔ ۔۔ ‘ پاکستانی نژاد …

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر جاوید امام کہتے ہیں کہ آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں کیسز بلند ترین سطح پر جاﺅں گے۔

سما نیوز کے مطابق امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر جاوید امام نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کرونا سے بچائو کے لیے بروقت اقدامات کئے، مگر امریکا میں 4 سے 6 ہفتے کا وقت ضائع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا کا شکار نوجوان دوسروں کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ کرونا سے کم عمر مرنے والے افراد میں کوئی نہ کوئی چھپی بیماری ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر جاوید نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا اب فلو کی طرح سیزنل ہوگا۔ڈاکٹر جاوید امام کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا کی ویکسین ایک ڈیڑھ سال تک آئے گی۔ کرونا کیلئے ماسک بھی زیادہ موثر نہیں، بس فاصلہ رکھیں۔

دوسری جانب پاکستان کے معروف سائنس دان ڈاکٹر عطاءالرحمان نے کرونا وائرس کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ ایک بڑا طوفان آرہا ہے۔ خطرے کو سامنے رکھنا ہوگا۔ڈاکٹر عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ ابھی تک ہم کرونا وائرس کو کنٹرول نہیں کرسکے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد دگنی ہوتی جارہی ہے۔ ملک میں ہم اچھے انداز میں ٹیسٹ نہیں کر پا رہے۔ ایک دن میں ٹیسٹ کی تعداد بہت زیادہ ہونی چاہیے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ویکسین کے حوالے سے ٹرائل شروع ہوچکے ہیں لیکن میں فی الحال ویکسین کو بھول جانا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے