امریکہ کا خصوصی طیارہ پاکستان سے واپس روانہ، کیا لینے آیا تھا ؟ جانئے

امریکہ کا خصوصی طیارہ پاکستان سے واپس روانہ، کیا لینے آیا تھا ؟ جانئے


امریکہ کا خصوصی طیارہ پاکستان سے واپس روانہ، کیا لینے آیا تھا ؟ جانئے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی، خصوصی پرواز کراچی سے سینکڑوں مسافروں کو لیکر شکاگو کیلئے روانہ ہوگئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق جہاں دنیا بھر میں جان لیوا کرونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل ہیں وہیں پاکستان میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سول ایوی ایشن نے عارضی طور پر اندرون و بیرون پروازیں معطل کردیں تھیں۔

پروازوں کی معطلی کے باوجود امریکی شہریوں کو لینے قاہرہ سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کے بعد پرواز ایم ایس آر 3200 کے ذریعے امریکی شہری کراچی سے براستہ اسلام آباد شکاگو روانہ ہوئے۔

خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان سے 135 مسافر امریکا کیلئے روانہ ہوئے جس میں امریکی سفارتخانے کا بھی 16 رکنی عملہ شامل ہے۔ ایئرپورٹ مینیجر نے بتایا کہ روانگی سے قبل مسافروں کی کراچی ایئرپورٹ پر مکمل طبی جانچ پڑتال اورسکریننگ کی گئی یہاں تک کے مسافروں کے سامان کو بھی جہاز میں لوڈ کرنے سے مکمل طور پر سینیائزڈ کیا گیا۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن نے امریکا کی درخواست پر خصوصی طیارے کو مسافروں کو لے جانے کی اجازت دی تھی۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے