امریکہ کا وہ علاقہ جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کو ہنسی آجائے

امریکہ کا وہ علاقہ جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کو ہنسی آجائے


امریکہ کا وہ علاقہ جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں، لیکن کیوں؟ وجہ جان …

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اس وقت کورونا وائرس سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ امریکہ ہی میں ایک مقام ایسا ہے جسے کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا کا محفوظ ترین مقام قرار دے دیاگیا ہے اور اس کی وجہ بھی بہت دلچسپ ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس علاقے کا نام ’پوائنٹ رابرٹ‘ ہے جو امریکی ریاست واشنگٹن کا حصہ ہے لیکن یہ علاقہ باقی امریکہ سے الگ تھلگ ایک طرف واقع ہے۔ اس علاقے کے تین اطراف سمندر ہے اور چوتھی طرف کینیڈا کا بارڈر ہے۔ پوائنٹ رابرٹ کی سرحد کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے ساتھ ملتی ہے اور اس کے قریب ترین کینیڈین شہر وینکوور ہے۔

یہی وجہ ہے کہ باقی پورے امریکہ سے لوگ اس علاقے میں پہلے ہی آسانی سے نہیں پہنچ سکتے تھے اور اب لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تو باہر سے کسی کا اس علاقے میں جانا ناممکن ہے۔ زمینی راستے سے امریکیوں کو اس علاقے میں جانا ہو تو انہیں کینیڈا سے ہو کر جانا پڑتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے بارڈر بند ہے جبکہ اس علاقے کے باقی تین اطراف میں سمندر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس علاقے کی آبادی 1300نفوس پر مشتمل ہے۔ اگرچہ وہاں اب تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا لیکن وہاں بھی سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی پر عمل کیا جا رہا ہے اور لوگ محفوظ ہونے کی خوشی کے ساتھ ساتھ پوری احتیاط بھی برت رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے