امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر جنسی زیادتی کا الزام لگ گیا

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر جنسی زیادتی کا الزام لگ گیا


امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر جنسی زیادتی کا الزام لگ گیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ کی سابق ملازمہ نے امریکی صدارتی امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما جوبائیڈن پر 90 کی دہائی کے اوائل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کی سابق ملازمہ ٹیرا رائیڈ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 1993 میں اس وقت کے سینیٹر جوبائیڈن نے کیپٹل ہل آفس کی زیر زمین منزل میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ٹیرا رائیڈ نے گزشتہ ہفتے تھانے میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے نائب منیجر نے وضاحتی بیان میں خاتون کے الزام کو سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق نائب صدر نے اپنی تمام زندگی خواتین پر مظالم کے خلاف قانون سازی اور کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے وقف کی ہے اور خواتین کے حقوق کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر جنسی الزام اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی امیدوار کے لیے مضبوط امیدوار بن کر ابھرے ہیں۔ جوبائیڈن بارک اوباما کے دور میں ملک کے ناب صدر بھی تھے۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے