امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق


امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

خیبر(ویب ڈیسک) تھانہ سربند کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے امن کمیٹی کے سربراہ میر عالم آفرید کو ہلاک کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امن کمیٹی کے سربراہ پشاور سے باڑہ جا رہے تھے کہ ٹول پلازہ حیات آباد کے قریب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے میر عالم آفریدی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹارگٹ کلرز موقع سے فرارہوگئے۔

امن کمیٹی کے سربراہ کی میت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچا دی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثبوت و شواہد اکٹھے کیے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ملک میر عالم آفریدی پر پانچ سال قبل ارباب روڈ کے قریب خودکش حملہ بھی ہوا تھا۔

مزید : علاقائی /FATA /خیبر



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے