انٹرنیٹ پر کروڑوں روپے کمانے والے جانور، جن کی کمائی دیکھ کر آپ حسد میں مبتلا ہوجائیں گے

انٹرنیٹ پر کروڑوں روپے کمانے والے جانور، جن کی کمائی دیکھ کر آپ حسد میں مبتلا ہوجائیں گے


انٹرنیٹ پر کروڑوں روپے کمانے والے جانور، جن کی کمائی دیکھ کر آپ حسد میں مبتلا …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ویب سائٹ کوارینٹرلونز ڈاٹ کام کے ماہرین نے انٹرنیٹ پر کمانے والے جانوروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں آپ جانوروں کی کمائی دیکھ کر حسد میں مبتلا ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ان جانوروں کے انسٹاگرام پر اکاﺅنٹس ہیں جہاں انہیں کروڑوں لوگ فالو کر رہے ہیں اور فالوورز کی اتنی بڑی تعداد کی وجہ سے مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ان جانوروں کے مالکان سے رابطہ کرتی ہیں اور اپنی مصنوعات کی تشہیری پوسٹس کرواتی ہیں۔اس فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمانے والا ’جف پوم‘ (JiffPom)ہے جو ایک ننھا سا کتا ہے۔ اس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو 1کروڑ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے اور اس کا مالک ایک تشہیری پوسٹ کے 45ہزار ڈالر (تقریباً 74لاکھ 15لاکھ روپے) لیتا ہے۔

فہرست میں بتایا گیا ہے کہ نالا کیٹ (Nala Cat)نامی بلی کا اکاﺅنٹ صرف ایک پرموشنل پوسٹ کا20ہزار ڈالر (تقریباً 32لاکھ 95ہزار روپے)لیتا ہے۔ایک اکاﺅنٹ ڈوگ دی پگ (Doug the Pug)ہے جو ایک پوسٹ کا 18ہزار ڈالر (تقریباً29لاکھ 66ہزار روپے) چارج کرتا ہے۔ انسٹاگرام پر دیگر سب سے زیادہ کمانے والے جانوروں میں جونیپر دی فوکس، میرو ٹیرو، ٹکر بڈزائن، سموتھی دی کیٹ اور بل ڈاگ بلاگر شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے