انگلینڈ کی ٹیم کا مختصر دورہ پاکستان وسیم اکرم شاہد آفریدی اور راشد لطیف بھی میدان میں آ گئے

انگلینڈ کی ٹیم کا مختصر دورہ پاکستان وسیم اکرم شاہد آفریدی اور راشد لطیف بھی میدان میں آ گئے


انگلینڈ کی ٹیم کا مختصر دورہ پاکستان، وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور راشد لطیف …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم، شاہد خان آفریدی اور راشد لطیف نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو مستقبل کیلئے اہم قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا بڑیک تھرو ہو گا اور یہ سیریز نہ صرف مداحوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہوگی بلکہ نوجوان کرکٹرز کیلئے بھی بہت حوصلہ افزائی ہو گی، سیریز کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ ایک سال سے اس پر کام ہورہا تھا، اب مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جو بہت خوش آئند ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک زبردست قدم ہو گا، بڑی ٹیموں کا یہاں آنا بہت ضروری ہے اس سے پاکستان کا تشخص بھی بڑھے گا، امید ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) عملی طور پر بھی آگے بڑھتے ہوئے ٹیم یہاں دورے کیلئے بھیجے گا۔

سابق کپتان راشد لطیف کے نزدیک بھی انگلینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہمیت رکھتا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ سیریز پروگرام کے مطابق ہوتی ہے تو آسٹریلیا کے آنے کی راہ بھی ہموار ہوگی جس سے پاکستان کا امیج بھی زیادہ بلند ہو گا اور دیگر ٹیموں کے پاکستان آنے کی راہ بھی ہموار ہو گی۔ 

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے