آج پاکستان کے کن علاقوں میں بارش کاامکان ہے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج پاکستان کے کن علاقوں میں بارش کاامکان ہے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی


آج پاکستان کے کن علاقوں میں بارش کاامکان ہے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم زیریں خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند ایک مقام پر بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازیخان ، مظفر گڑھ اور لیہ میں آج شام یا رات کے وقت تیز ہواوں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے جن شہروں میں بارش کاامکان ہے ان میں کرم، کوہاٹ، وزیرستان، ڈی آئی خان اور بنوں شامل ہیں۔

اگر بلوچستان کی بات کریں تو کوئٹہ، ژوب، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان میں چند ایک مقام پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا تاہم خضدار اور موہنجوداڑو میں بالترتیب چھ اور ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارات کالام میں منفی ایک ریکارڈ کیاگیا۔ 

مزید : اہم خبریں /ماحولیات



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے