آشیانہ سکینڈل لاہور ہائیکورٹ نے احدچیمہ کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

mobile logo


آشیانہ سکینڈل، لاہور ہائیکورٹ نے احدچیمہ کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو شہباز شریف، احد چیمہ اور دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا احتساب عدالت چار ماہ میں ٹرائل مکمل کر کے ریفرنس کا فیصلہ سنائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیو کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت کا 16 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری  کردیا۔عدالتی فیصلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ٹرائل کورٹ 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرکےریفرنس کافیصلہ سنائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احدچیمہ کی ضمانت سے متعلق فیصلہ ٹرائل پراثراندازنہیں ہوگا۔ریکارڈ کے مطابق ملزمان نےایک دوسرے کو سہولت فراہم کی۔ احد چیمہ کے کیے گئے اقدامات عوامی مفاد میں نہیں تھے- وائٹ کالر کرائم پورے معاشرے کو متاثر کرتے ہیں۔ریکارڈکےمطابق احدچیمہ نےشریک ملزم شاہد شفیق کوکنٹریکٹ دیا۔ ملزم ضمانت کاحقدارہوتاہےجب ریکارڈاورملزم کےاقدامات میں تضادہو- احد چیمہ ضمانت کا حقدارنہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے