"آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کو سانحہ ساہیوال طرز پر

"آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کو سانحہ ساہیوال طرز پر


"آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کو سانحہ ساہیوال طرز پر بچایا جائے گا، قربانی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری عبدالمجید ساجد  نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کو بچانے کی حکمت عملی بنالی گئی ہے، اس معاملے کو بھی سانحہ ساہیوال کی طرح طول دے کر ختم کردیا جائے گا۔

ٹوئٹر پر سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد نےلکھا ” معتبرمگرقدرے پختہ ذرائع بتارہے ہیں کہ جہانگیرترین اور امیرخسرو کو بچانے کی ترکیب سوچ لی گئی ہے اور سانحہ ساہیوال کی طرح معاملے کو طول دے کر مٹی ڈالنے کا منصوبہ سامنے آرہا ہے۔ چند سیکرٹریز فوڈ اور ڈائریکٹرز وغیرہ بس، واللہ اعلم بالصواب ۔”

ایک اور ٹویٹ میں عبدالمجید ساجد  نے سوال اٹھایا کہ  جہانگیر ترین کی طرف سے شاہزیب خانزادہ کو بھیجے گئے نوٹس کا اب کیا سٹیٹس رہ گیا؟ کیا اب شاہزیب کی طرف سے نوٹس بنتاہے؟

انہوں نے کہا کہ شاہزیب خانزادہ کو جہانگیر ترین کے حوالے سے رپورٹس دینے پر اس وقت ایک بڑی تعداد غدار اور لفافہ خور کا درجہ دے رہی تھی اب حکومتی ادارے نے بھی مہر تصدیق ثبت کرکے شاہزیب کو بری الذمہ قراردے دیا، لہٰذا شاہزیب خانزادہ  کی طرف سے جہانگیر ترین کو اب نوٹس بھجوایا  جا نا چاہیے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے