آٹے کے بڑھتے ہوئے نرخ،فی کلو 84 روپے تک جا پہنچا

صوبائی حکومت میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ


ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور من مانے داموں پر آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔

چکی مالکان کے مطابق لاہور میں کھلے آٹے کی قیمت 76 سے بڑھا کر 80 روپے فی کلو کردی گئی ہے جب کہ شہر کے کئی مقامات پر من مانا اضافہ کر کے 84 روپے کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

آٹے کا بحران پھر شدت اختیار کر گیا، مہنگے داموں آٹے کا حصول بھی مشکل ہو گیا

ترجمان چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کے نرخ بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہماری بھی مجبوری ہے، انتظامیہ ہمیں وافر گندم دے ہم قیمت نہیں بڑھائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے گندم بحران جاری ہے، حکومت سے کچھ نہیں ہوسکا، اگر یہی حال رہا تو قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے