اٹلی نے حفاظتی آلات چین کو عطیہ کیے، چین نے وہ واپس اٹلی کو بیچ دئیے

اٹلی نے حفاظتی آلات چین کو عطیہ کیے، چین نے وہ واپس اٹلی کو بیچ دئیے


اٹلی نے حفاظتی آلات چین کو عطیہ کیے، چین نے وہ واپس اٹلی کو بیچ دئیے

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کی وباءپھیلی تو اٹلی نے جو حفاظتی آلات چین کو عطیہ کیے تھے، وہی آلات اٹلی میں وباءپھیلنے پر چین نے واپس اسے فروخت کر دیئے۔ ویب سائٹ livemint.com کے مطابق اٹلی میں وباءپھیلنے کے بعد چین نے حفاظتی سازو سامان اور آلات کی کھیپ اٹلی بھجوائی جس کے متعلق کہا گیا کہ چین یہ اشیاءاٹلی کو عطیہ کر رہا ہے۔اب امریکہ کے ایک حکومتی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے یہ سامان اٹلی کو عطیہ نہیں کیا تھا بلکہ فروخت کیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ ”اٹلی نے چین کو جو اشیاءعطیہ کی تھیں، وہی چین نے واپس اٹلی کو فروخت کر دیں اورقیمت لے کر بھی وہ سارا سامان اٹلی کو واپس نہیں دیا بلکہ اس میں سے بھی کچھ سامان رکھ لیا۔یہ سب کرنے کے بعد چینی حکام یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اٹلی کی مدد کر رہے ہیں۔ بلکہ وہ تو اس وائرس کو دنیا میں پھیلانے والے ہیں کیونکہ انہوں نے بروقت دنیا کو اس وائرس کے متعلق مناسب معلومات نہیں دیں، جس کی وجہ سے دنیا اس کے انسداد کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر سکی۔“

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے