”اپنا رویہ نرم رکھیں“ وہاب ریاض نے وقار یونس نے ’اپیل‘ کر دی

”اپنا رویہ نرم رکھیں“ وہاب ریاض نے وقار یونس نے ’اپیل‘ کر دی


”اپنا رویہ نرم رکھیں“ وہاب ریاض نے وقار یونس نے ’اپیل‘ کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے باﺅلنگ کوچ وقار یونس سے رویہ نرم رکھنے کی اپیل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اپنی ویڈیو کانفرنس میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پروہاب ریاض اور محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اس کیساتھ ہی انہوں نے دونوں کرکٹرز کی وائٹ بال کرکٹ میں بہتر کارکردگی کیلئے حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔

فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے وقار یونس سے رویہ نرم رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کبھی اچھی کارکردگی نہ دکھا پاﺅں تو باﺅلنگ کوچ طویل عرصے تک بات بھی نہیں کرتے، میری اپنے اہداف پر نظر ہے۔ جواب میں وقار یونس نے کہا کہ میں فاسٹ باﺅلر کے بچپن سے ان کا ساتھ دیتا آیا ہوں، وہ توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پائیں تو دکھ ہوتا ہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے