’اپنے ٹوتھ برش کو 30 سیکنڈز کے لیے گرم پانی کے نیچے رکھیں‘ ڈینٹسٹ نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مشورے دے دئیے

’اپنے ٹوتھ برش کو 30 سیکنڈز کے لیے گرم پانی کے نیچے رکھیں‘ ڈینٹسٹ نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مشورے دے دئیے


’اپنے ٹوتھ برش کو 30 سیکنڈز کے لیے گرم پانی کے نیچے رکھیں‘ ڈینٹسٹ نے کورونا …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس موبائل فونز اور دیگر کئی چیزوں سے پھیلنے کا بھی بہت زیادہ خدشہ ہے۔ اب ایک ماہر ڈینٹسٹ نے ٹوتھ برش کو بھی ان چیزوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جن سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر گیمر وردیان نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے دانتوں کے برش کے حوالے سے محتاط رہنا بھی ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر گیمر نے بتایا کہ اگر آپ ٹوتھ برش کے ذریعے وائرس لاحق ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو اسے استعمال کرنے سے پہلے 30سیکنڈ تک گرم پانی سے دھوئیں اور اس کے بعد اسے استعمال کریں۔ ٹوتھ برش ایک ایسی چیز ہے جو وائرس اور بیکٹیریا کی افزائش نسل کے لیے بہترین جگہ ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر گیمرنے مزید احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ ”ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ پانی سے بکثرت کلی بھی کریںاور بیٹاڈائن ماﺅتھ واش سے غرارے کریں۔ یہ بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔“

مزید : تعلیم و صحت



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے