اگر آئی پی ایل ایشیاءکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ متصادم ہوئے تو آئی سی سی انڈین لیگ کو ترجیح دے گا کیونکہ۔۔۔ پاکستان کے سابق کرکٹر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اگر آئی پی ایل ایشیاءکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ متصادم ہوئے تو آئی سی سی انڈین لیگ کو ترجیح دے گا کیونکہ۔۔۔ پاکستان کے سابق کرکٹر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا


”اگر آئی پی ایل، ایشیاءکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ متصادم ہوئے تو آئی سی سی انڈین لیگ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے وقت انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو ترجیح دے گی۔

تفصیلات کے مطابق باسط علی نے کہا کہ ”انڈین بورڈ آئی سی سی کیلئے 70 فیصد ریونیو اکٹھا کرتا ہے اور ہر کوئی یہ جانتا ہے۔ بی سی سی آئی جو بھی کہے گا وہی ہو گا۔ بھلے یہ ایشیاءکپ ہو یا ٹی 20 ورلڈکپ، شیڈول متصادم ہونے کی صورت میں آئی پی ایل کو ترجیح دی جائے گی، اگر آئی پی ایل بھارت میں نہ ہوئی تو یہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرائی جائے گی۔“

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی موذی وباءکے باعث آئی پی ایل کے تیرہویں ایڈیشن کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم بی سی سی آئی کا ماننا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں لیگ کے انعقاد کیلئے ’محفوظ ونڈو‘ تلاش کر سکتا ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور یہ خبریں غلط ہیں کہ اسے 2021ءتک موخر کیا جا رہا ہے البتہ صورتحال کے پیش نظر تمام تر آپشنز زیر غور ہیں۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے