اگر بلوچستان حکومت یہ کام نہ کرتی تو کورونا وائرس ۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے حیران کن دعویٰ کر دیا

اگر بلوچستان حکومت یہ کام نہ کرتی تو کورونا وائرس ۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے حیران کن دعویٰ کر دیا


اگر بلوچستان حکومت یہ کام نہ کرتی تو کورونا وائرس ۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ میر …

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان  میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد اور ترقی یافتہ بلوچستان کے ویژن پر عمل پیرا ہے، وزیراعلی کو بلوچستان عوامی پارٹی سمیت تمام اتحادی اور اراکین کی مکمل حمایت حاصل ہے ، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی مثبت سوچ کے باعث پی ڈی ایم اے نے بہترین انداز میں ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا اور سکریننگ کے بعد انہیں ان کے علاقوں میں روانہ کیا ،جس کی وجہ سے وائرس ملک کے گلی کوچوں میں پھیلنے سے رک گیا، اگر صوبائی حکومت اقدامات نہ کرتی تو ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی موجودہ تعداد سے کئی گناہ زیادہ ہوتے ۔

تفصیلات کےمطابق  صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو  نےکہاکہ جام کمال خان کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،مخلوط حکومت میں گلے شکوے جمہوریت کا حسن ہیں، جمہوریت میں ایک دوسرے کی رائے کو مقدم سمجھاجاتا ہے، صوبائی حکومت کی اولین ترجیح یہاں کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی آفت بن چکی ہے اور اس وبا کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت افسران اور ملازمین کی بہترین کارکردگی اس بات کی عکاس ہے کہ ہمارے لئے صوبے کے عوام اہمیت رکھتے ہیں، بلوچستان ملک کا واحد صوبہ ہے جس میں ملک بھر سے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہے، صوبائی حکومت نے اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئےجس طرح موذی وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی مثبت سوچ کے باعث پی ڈی ایم اے نے بہترین انداز میں ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا اور سکریننگ کے بعد انہیں ان کے علاقوں میں روانہ کیا ،جس کی وجہ سے وائرس ملک کے گلی کوچوں میں پھیلنے سے رک گیا، اگر صوبائی حکومت اقدامات نہ کرتی تو ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی موجودہ تعداد سے کئی گناہ زیادہ ہوتے ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے