اگر کسی بھی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہ ہو سکے تو فاتح کا فیصلہ کیسے کیا جائے گا؟ احسان مانی نے بتا دیا

اگر کسی بھی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہ ہو سکے تو فاتح کا فیصلہ کیسے کیا جائے گا؟ احسان مانی نے بتا دیا


اگر کسی بھی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہ ہو سکے تو فاتح کا فیصلہ کیسے کیا …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز نہ ہو سکے تو فاتح کافیصلہ فرنچائزز کی مشاورت سے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں اموات ہو چکی ہیں اور بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے جس کے باعث ناصرف معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں بلکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی رک گئی ہیں۔

پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے پلے آف مرحلے کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا جس کے بعد یہ مطالبہ کیا جانے لگا کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ملتان سلطانز کو ٹرافی دیدی جائے تاہم پی سی بی نے منافع کے حصول اور ٹورنامنٹ کی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے میدان میں ہی فاتح کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پلے آف میچ ملتوی ہونے سے بورڈ اور فرنچائزز سب کو نقصان ہوا، رواں سال کے آخر میں باقی میچز کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے، ابھی 2 ممکنہ ونڈو نظر میں ہیں، اگر کسی طور بھی ایونٹ مکمل نہیں کرپائے تو تمام فرنچائز کی مشاورت سے چیمپین کا فیصلہ کرنے کیلئے طریقہ کار طے کریں گے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے