اگر کوئی سکول 20 فیصد فیس کم نہیں کرتا تو والدین کیا کریں؟ وزیر تعلیم مراد راس نے سب سے بڑی پریشانی حل کردی

اگر کوئی سکول 20 فیصد فیس کم نہیں کرتا تو والدین کیا کریں؟ وزیر تعلیم مراد راس نے سب سے بڑی پریشانی حل کردی


اگر کوئی سکول 20 فیصد فیس کم نہیں کرتا تو والدین کیا کریں؟ وزیر تعلیم مراد راس …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے زائد فیس وصولی کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر مراد راس نے بچوں کے والدین کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر کوئی سکول 20 فیصد فیس میں کمی نہیں کرتا تو اس کی شکایت کی جائے۔ 04299205101 نمبر پر صبح 9 سے شام 4 بجے تک پیر سے جمعہ شکایات کی جاسکتی ہیں۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق پرائیویٹ سکول فیسوں کے معاملے میں تعاون کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے