ایازصادق کا بیان پاکستانی جیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے2 جہاز نہ گراتے

ایازصادق کا بیان پاکستانی جیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے2 جہاز نہ گراتے


"ایازصادق کا بیان پاکستانی جیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش ، ٹانگیں کانپتیں تو …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،ایاز صادق کا بیان درست نہیں، پاکستان کی جیت کو متنازعہ بنانے کی کوششکی گئی، اپوزیشن کے بیانات ملکی سلامتی کیلئے تباہ کن ہیں‘پاکستان مخالف بیانیے کو اسمبلی میں کھڑے ہو کر بہادری سے بیان کیا جاتا ہے، ایاز صادق کا بیانیہ بھارتی میڈیا میں لگاتار چل رہا ہے، ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے ؟ آپ کو کیسے پتا چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں؟ کیا آپ پاؤں پکڑ کر بیٹھے تھے ، آپ کی پاؤں پکڑنے کی عادت کیوں نہیں جاتی ؟ کیا آپ رومال پکڑ کر کھڑے تھے جو آپ کو پتا چل گیا عمران خان کو پسینہ آگیا؟ایاز صادق کون ہیں یہ فیصلہ کرنیوالےکہ ابھینندن واپس جائے گایا نہیں؟ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت وقت نےکرنا ہے،فیصلہ سازی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، آپ سے کوئی پوچھنے نہیں گیاتھا کہ ابھی نندن کو چھوڑ رہے ہیں،آپ کو صرف آگاہ کیا گیا کہ ابھی نندن کو واپس جانے دے رہے ہیں، لیگی رہنما نے اپنی وضاحت بھی غلط انداز میں کی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ آج محبت بانٹنے کا دن ہے، عمران خان پکے اور سچےمسلمان ہیں، نبی کریمﷺ کی شان پر بات ہوئی تو عمران خان نے بھرپور طریقےسے آواز بلند کی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کافی عرصہ پہلے بتادیا تھا کہنواز شریف اور اس کی بیٹی ملک کے خلاف کیا بول رہے ہیں اور آنے والے دنوںمیں اس کا پتا چل جائے گا تاہم آپ لوگوں نے اس کا پہلا ٹریلر دیکھ لیا ہےکہ نواز شریف کے بیانیے کا کیا نقصان ہورہا ہے،نواز شریف کے پیروکارجیتی ہو ئی بازی کو کس طرح متنازعہ بنا رہے ہیں آپ سب نے دیکھ لیا ، ان کو اس بات کا دکھ ہے کہ عمران خان نے ان سب کی باریاں بند کردی ہیں جس کی

وجہ سے یہ بوکھلا گئے ہیں ۔

ڈاکٹر شہباز گل نےکہاکہ مسلم لیگ ن والے عمران دشمنی میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ یہ بھارت سے دوستی کررہےہیں،گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں کیا کچھ نہیں کہاگیا ؟حتی کہ پاکستان مخالف بیانیہ اب اسمبلیوں میں بھی بولاجارہا ہے ۔شہباز گل نےکہا کہ ایاز صادق کون ہوتے ہیں فیصلہ کرنے والے ،جب کہ فیصلہ کرنا حکومتوں کا کام ہے، ہم نے اسی لیے سب سے زیادہ ووٹ لیے تھے کہ فیصلے خود کریں ، اعتماد لینے کامقصدیہ نہیں ہوتاکہ فیصلہ سازی آپ نےکرنی ہے،ہم جنیوا کنونشن سےپہلےریاست مدینہ کو مانتےہیں جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کرناچاہئے؟اگر ہماری ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2جہاز نہ گراتے ، آپ کو کیسے پتا چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں ،کیا آپ اس وقت عمران خان کے پاؤں پکڑ کر بیٹھے تھے،آپ کی پاؤں پکڑنے کی عادت کیوں نہیں جاتی ؟ کیا آپ رومال پکڑ کر کھڑے تھے جو آپ کو پتا چل گیا عمران خان کو پسینہ آگیا؟۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے بیانیے سے دشمن ملک میں شادیانےبجائے گئے ، بھارتی میڈیا نے اسے مکمل طورپر چلایا ،آپ نے جوانوں کی محنت کو مٹی میں ملانے کی کوشش کی ،مسلم لیگ ن کا بیانیہ اس وقت پیسے بچانا ہےجس کے لیے یہ ملکی سالمیت اور فوج پر حملے کررہے ہیں، پاکستانی فوج پروفیشنل فوج ہے جس کے چیف سے لیکر فوجی تک لڑی میں پروئےہوئے موتی ہیں،سپاہی مقبول بٹ کی بھارتی قید میں زبان کاٹ دی گئی لیکن انہوں نے ملک کے خلاف ایک لفظ نہ بولا اور نہ ہی کوئیراز دیا جبکہ آپ نے چند ٹکے بچانے کے لیےسب کچھ بول دیا ،کرنل بابر جووہیل چئیر پر ہیں جنہوں نے دشمن سے جنگ لڑی ،ہمارے جوانوں کی ٹانگیں کانپتی نہیں بلکہ کٹوا دیتے ہیں ،مسلم لیگ ن والے اس وقت ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے ملکی سلامتی داؤ پر لگ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکر ی قیادت اورعدلیہ کو اس پر سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور کوڈ آف کنڈکٹ بنانا ہوگا۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے ملکی سالمیت کے خلا ف کوئیبات نہیں کی جب کہ انہوں نے سفارتی کوششوں کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہچند روز بعد مریم نواز پر خاندان میں ایک بہت بڑا کرائسز آرہا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے